aaj news mein assignment head HR head bangya

اسپورٹس اور بزنس ڈیسک ختم کرنے کا فیصلہ۔۔

آج نیوز سے اسپورٹس ڈیسک اور بزنس ڈیسک بھی ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔۔پپو کے مطابق نیوزفلور کے بڑے نے اسپورٹس اور بزنس ڈیسک کے رپورٹرز کو ذہنی اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔ پپو کے مطابق نیوزفلور کے بڑے نے پی ایس ایل کے فوری مارچ میں اسپورٹس ڈیسک ختم کرنے کا اعلان کردیا،  نیوز فلور کے بڑے کی جانب سے بلائی گئی میٹنگ میں نیوز فلور کے بڑے نے اسپورٹس رپورٹرز کو حکم دیا کہ پی ایس ایل کے بعد اگر نوکری کرنی ہے تو مین ڈیسک پر بحیثیت اسکرپٹ ایڈیٹر کام کریں ورنہ خود کو فارغ سمجھیں، جس کے بعد رپورٹرز کے ہوش و ہواس اڑ گئے، میٹنگ ختم ہونے کے بعد اسپورٹس رپورٹر نے اپنے ساتھی ورکرز سے کہا کہ بے روزگاری سے بہتر ہے میں دفتر میں ہی خود کشی کرلوں تاکہ ان مالکان کو ہوش آئے، ابھی ساتھی ورکرز اسے دلاسہ دے ہی رہے تھے، اچانک اسپورٹس رپورٹر بے ہوش ہوگیا۔جسے دفتر والوں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زیادہ اسٹریس لینے کی وجہ سے بلڈ پریشر شوٹ کر گیا تھا ڈاکٹرز نے رپورٹر کو مشورہ دیا کہ آپ چند روز آرام کریں اور ٹینشن نہ لیں، اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ پپو کے مطابق ملازمین میں لاوا پک رہا ہے،پپو کا کہنا ہے کہ بزنس ڈیسک کو بھی ختم کر کے اس کے رپورٹر کو بھی مین ڈیسک پر کام دیا جائے گا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں