اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ ( سجاس) کے عہدیداران اور ممبران نے سیہ اسپورٹس جرنلسٹ اور سجاس و کراچی پریس کلب کے رکن زاہد غفار سے ڈکیتی کی واردات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فیروز آباد پولیس تھانے کی حدود میں مسلح ملزمان نے زاہد غفار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور لوٹ مار کرتے ہوئے قیمتی اشیا سے محروم کر دیا ، واقعہ اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی نشان دہی کرتا ہے، کراچی شہر میں صحافیوں کی جان و مال غیر محفوظ ہونے لگی ہے، سجاس نے ارباب اختیار با لخصوص و زیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے فوری کارروائی کر کے زاہد غفار کے نقصان کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
Facebook Comments
