اسپورٹس جرنلٹس شعیب جٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگی، شعیب جٹ نے کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کرلیا۔۔ قتل اور اقدام قتل کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف درخواست سائبرکرائم میں جمع کرادی۔۔ شعیب جٹ کو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا اور کالز پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں تھی۔۔ شعیب جٹ کا کہنا ہے کہ تنقید برداشت ہے مگر دھمکیاں نہیں۔ شعیب جٹ کے مطابق دھمکیاں دینے والوں کی تفصیل سائبر کرائم کر فراہم کردی ہے، امید ہے قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور دھمکیاں دینے والوں کو قانونی گرفت میں لایاجائے گا۔۔ اسپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ ان دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔۔
Facebook Comments