ary ke reporter par fard jurm aaid

اسپورٹس اینکر کو قتل کی دھمکیاں۔۔

اے آر وائے نیوز چینل سے وابستہ پاکستان کے معروف اسپورٹس اینکر و سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ شعیب احمد جٹ کو پچھلے ایک سال سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اس سلسلے میں اب تیزی آگئی ہے، دو روز قبل سوشل میڈیا پر شعیب جٹ اور انکے اہل خانہ کو قتل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، آڈیو میسج میں واضح طور پر کہا ہے کہ اگر شعیب جٹ انہیں کہیں بھی نظر آگئے تو وہ انہیں گولی مار کر قتل کردیگا جبکہ انکی فیملی کا ریپ کریگا اور انہیں بھی جان سے ماردیگا ، آڈیو میسیج کہا گیا ہے کہ شعیب جٹ بابر اعظم کی کارکردگی پر اپنے نیوز چینل پر یا کسی بھی پلیٹ فارم پر بات نہ کرے اگر شعیب جٹ ایسا کرینگے تو وہ انہیں فیملی سمیت قتل کردینگے شعیب جٹ کو مغلظات بھی بکیں اور گندی گندی گالیاں بھی دیں۔۔شعیب جٹ کی پرائیویٹ دستاویزات جن میں کمپیوٹرائزڈ نیشنل آئی ڈینٹٹی کارڈ (سی این آئی سی) اور موبائل نمبر سوشل میڈیا شیئر کرکے اسے وائرل کیا گیا تھا جس کے سے شعیب جٹ کو دھمکیاں ملنے کے سلسلے میں تیزی آگئی ہے اب نوبت انکے اہل خانہ تک پہنچ چکی ہے دھمکیاں دینے والا شخض یہ بھی کہہ رہا ہے کہ وہ شعیب جٹ کے گھر کا پتہ اور انکا دفتر کہاں ہے وہ سب جانتا ہے. اہل خانہ کو قتل کرنے کی دھمکی کے بعد شعیب جٹ پریشان ہیں انہوں نے اس دھمکی کو سنجیدہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو اطلاع بھی کی لیکن انکی جانب سے خاطر خوا جواب نہیں ملا،  دریں اثناء صحافتی حقوق کی علمبردار تنظیموں نے اس دھمکی کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور اعلیٰ حکام اور سیکیورٹی فراہم کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس واقع کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے شعیب جٹ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں