کینیا میں قتل ہونے والے سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم خصوصی جے آئی ٹی نے مقتول کی والدہ اور اہلخانہ سے ملاقات کی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق خصوصی جے آئی ٹی نے ارشد شریف کی والدہ اور فیملی سے ملاقات کی جس میں ارشد شریف کی والدہ کا بیان قلمبندکیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہناتھا کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم خصوصی جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس کل منعقد ہوگا۔
Facebook Comments