سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس میں خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) 15 جنوری کو کینیا جائے گی۔سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں رجسٹرار آفس نے ارشد شریف کے قتل کے کینیا میں کیے گئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی فوٹو کاپی کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق خصوصی جے آئی ٹی ارشد شریف کیس کے لیے 15 جنوری کو کینیا جائے گی اور وہاں قتل کے شواہد جمع کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم کینیا سے ارشد شریف کے قتل کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ حاصل کرے گی، جو ملتے ہی سپریم کورٹ میں جمع کروادی جائے گی۔صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنیوالی سپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آبادکیپیٹل پولیس نے جے آئی ٹی ٹیم کیلئے فنڈز جاری کردیئے ،۔
Facebook Comments