speaker qomi assembly se sahafion ki mulaqaat

اسپیکر قومی اسمبلی سے صحافیوں کی ملاقات۔۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نمائندہ کمیٹی نے نائب صدر پی آر اے احمد نواز خان کی سربراہی میں ملاقات کی ، فنانس سیکرٹری پی آراے انتظار حیدری، عائشہ ناز،وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اور چیف وہیپ عامر ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں پریس گیلری بندش اور اسکے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر کھل کر تبادلہ خیال ہوا، وفد کے سوالات پر سپیکر نےکہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارٹ آف پارلیمنٹ ہے اس کے بغیر ایوان کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، پی آر اے کی مزید بہتری کیلئے سپیکر چیمبر اقدامات اٹھائیگا، مشترکہ اجلاس کے موقع پر مختلف رکارٹوں کے باوجود پی آر اے ممبرز کو کارڈز کا اجرا کیا گیا البتہ کچھ خدشات اور انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر پریس گیلریز کے بجائے صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کیلئے متبادل انتظام کے احکامات جاری کئے گئے، مستقبل میں منتخب باڈی کیساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں