اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور کی صحافی برادری اور بالخصوص پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے لیے حسب روایت ایک اور بڑا اعلان کردیا جلد صحافی کالونی فیز ٹو بنائے گے اور نئے صحافیوں کو بھی چھت دیں گے ۔ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انہیں ہر دور میں صحافی برادری نہایت عزیز رہی ہے،وہ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے اعزاز میں دیئے جانے والے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اب اس کا فیز ٹو بنانا چاہتے ہیں تاکہ جو صحافی پہلے مرحلہ میں مکانوں سے محروم رہ گئے ہیں ان کو بھی گھر مل سکیں۔ وہ اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب سے بھی درخواست کریں گے۔ تقریب میں صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان، سینئر صحافی واینکر پرسن عارف حمید بھٹی، احمد ولید، ارسلان رفیق بھٹی، ارشد انصاری، منور بٹ سمیت سینئر صحافیوں اور پریس گیلری کے ممبران کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
لاہور کے صحافیوں کیلئے اسپیکرپنجاب اسمبلی کا بڑا اعلان
Facebook Comments