سول سوسائٹی اور رائے عامہ کے رہنماؤں نےصحافیوں کے مطالبات کی بھر پورحمائیت کردی۔۔پی ایف یوجے سندھ ایکشن کمیٹی اور کےیوجے ایڈ ہاک کمیٹی اپیل پر کراچی سمیت سندھ بھر کےپریس کلبوں پر صحافیوں کی کامیاب علامتی بھوک ہڑتال میں مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے متعلق نمائندہ رہنماؤں کی شرکت اور اورصحافیوں سے بھر پور اظہار یکجہتی ،اس علامتی بھوک ہڑتال کے کراچی کے مرکزی کیمپ کی قیادت معروف صحافی رہنماء مظہر عباس اور چیئرمین کے یوجے ایڈہاک کمیٹی امتیاز خان فاران نے کی جبکہ سپریم کورٹ بارکے رہنماء یٰسین آزاد ایڈووکیٹ ، شرجیل انعام میمن، قاری عثمان ،جاوید ناگوری، ڈاکٹرچھابڑیا، سینیٹر وقار مہدی، ذوالفقار بھٹو جونیئر، امین الحق، ریحان ہاشمی ، جان محمد بلوچ ودیگرنے اخبارات و میڈیا ہاؤسزسے بر طرفیوں کی مذمت کرتے ہوئے صحافیوں سے اظہاریکجہتی کیا اور جان محمد مہر سمیت شہید صحافیوں کےقاتلوں عدم گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےمطالبہ کیا کہ مرکزی ملزمان کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائےاس موقع پر سینیئر صحافی خورشید تنویر نےعلالت کے باوجود شرکت کی اور کہا کہ صحافیوں کی تحریک مطالبات ملکی سیاست کا رخ بدلنے میں اہم کردار کرے گی اور آزادی اظہار کے لیئے قربانیاں رنگ لائینگی۔
سول سوسائٹی نے صحافیوں کے مطالبات کی حمایت کردی۔۔
Facebook Comments