پاکستانی فلم ’ کاف کنگنا ‘ کی ہیروئن اور اداکارہ ایشل فیاض نے انکشاف کیاہے کہ ان کے سوتیلے باپ نہیں انہیں تین سے چار مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ اداکارہ ایشل فیاض نے حال ہی میں ایک شو کے دوران بچپن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ تین یا چار سال کی تھیں تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد ان کی والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی۔ایشل فیاض نے بتایا جب وہ تھوڑی بڑی ہوئیں تو ان کے سوتیلے والد نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی اور ایک بار نہیں بلکہ تین بار ان کے والد نے ان کے ساتھ یہ گھناؤنا کام کرنے کی کوشش کی اور جب چوتھی بار انہوں نے حملہ کیا تو ایشل نے اس بارے میں اپنی والدہ کو بتانے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اس واقعے کے بارے میں پہلے اپنی بہن کو بتایا اور پھر ان دونوں نے اپنی والدہ کو بتایا۔اداکارہ ایشل فیاض بچپن میں اپنے ساتھ ہوئے اس ناخوشگوار واقعے کو بتاتے ہوئے روپڑیں اور کہا کہ آج بھی جب وہ اس واقعے کو یاد کرتی ہیں تو انہیں بہت دکھ ہوتا ہے۔ ایشل نے بتایا میری امی اور سوتیلے والد کے درمیان طلاق کی وجہ بھی یہی واقعہ بنا۔ اس واقعے کے بعد میری والدہ نے دوبارہ کبھی شادی نہیں کی۔

سوتیلے باپ نے کئی بار زیادتی کی کوشش کی، اداکارہ کا انکشاف۔۔
Facebook Comments