سونیاحسین کا اپنی فلم کی پروموشن سے انکار۔۔

معروف اداکارہ سونیا حسین کا اپنے حالیہ انٹرویو کہنا ہے کہ “پاکستان شوبز انڈسٹری میں یہ بہت ٹرینڈ ہے کہ فنکار کو وقت پر معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا”۔۔ تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ سونیا حسین نے  انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ” ان کے اور فلم  ٹچ بٹن کی پروڈیوسر عروہ حسین کے وکیل اور میرے درمیان اب معاوضے کو لے کر معاملات طے پا رہے ہیں۔سونیا نے کہا کہ” اگر یہ پہلے ہی ہوجاتا تو یہاں تک بات نہ جاتی انہوں نے کئی مرتبہ فلم کے پروڈیوسرز کو ان کے معاوضہ دینے کے حوالے سے کہا تاہم انہوں نے  اور انکی ٹیم نے مطالبے کو نظر انداز کیا گیا”۔سونیا حسین نے کہا کہ” یہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹرینڈ ہے کہ فنکاروں کو معاوضہ وقت پر نہیں دیا جاتا, کسی کو یہ قدم اٹھانا تھا میں نے یہ قدم اٹھایا اور قانونی نوٹس عروہ حسین کو بھیجا اپنی خون پسینے کی کمائی اپنا پیسہ مانگنے میں کیسی شرم شاید اب میرے بعد دیگر فنکار بھی اس حوالے سے بول سکیں گے”۔ سونیا نے کہا کہ “فلم کو سائن کرنے کا معاہدہ چونکہ ان کے اور عروہ کے درمیان ہوا تھا اسی لیے عروہ کو نوٹس بھیجا کیونکہ یہی آخری طریقہ تھا  تاہم اب  اُن کے وکیل سے سیٹلمنٹ ہو رہی ہے”۔فلم ٹچ بٹن میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سونیا نے کہا کہ” وہ اپنے کردار سے مطمئن نہیں ہیں مگر پوری ٹیم نے فلم کیلئے خون پسینہ ایک کیا ہے اور بہت محنت کی ہے اس لئے میرے ذاتی معاملات کا فلم پر اثر نہیں پڑنا چاہیے البتہ ہاں میں فلم کی پروموشن کا حصہ نہیں بنوں گی”۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں