sohai abro ki 2 saal baad showbiz mein wapsi

سوہائے ابڑو کی 2 سال بعد شوبزمیں واپسی۔۔

اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی کافی عرصے بعد شوبز میں واپسی ہو رہی ہے۔ سوہائے، ہمایوں سعید اوریمنیٰ زیدی کے ساتھ ڈرامے “جینٹل مین” میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے بے شمار مقبول ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے، مارچ 2021 میں اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز سے بریک لے لی اور اپنا سارا وقت فیملی اور شوہر کو دینے کا فیصلہ کیا۔تاہم اب اداکارہ طویل عرصے بعد انڈسٹری میں واپس آرہی ہیں، نیکس لیول پروڈکیشن ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سوہائے ڈرامے “جینٹل مین” کی کاسٹ میں شامل ہو گئی ہیں جبکہ زاہد احمد اور احمد علی بٹ بھی اس ڈرامے بھی اداکاری کے جوہر دیکھا رہے ہیں۔خیال رہے کہ جینٹل مین میں پہلی مرتبہ ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی اسکرین شیئر کر رہے ہیں، اس ڈرامے کو خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں