سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز ویڈیوز شہرت حاصل کرنے والے ناصر خان جان نے شادی کر لی ہے ، تاہم ابھی تک ان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن ان کی عروسی لباس میں ملبوس دلہن کے ساتھ تصویر وائرل ہو رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں ناصر خان جان نے لال رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی ہے جبکہ بیڈ پر ان کے ساتھ ایک خاتون عروسی لباس میں موجود ہیں لیکن ان کا چہرہ ایموجی لگا کر چھپا دیا گیاہے ۔فیس بک پر سیفنگو نامی پیج کی جانب سے ناصر خان جان کی شادی کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں کو ایک ساتھ بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے ۔اس سے قبل اکتوبر 2020 میں انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا سٹارز میں ہوتا ہے۔
