قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں کمزور موبائل سروس اور سوشل میڈیا سروس میں تعطل کے معاملے پر نوٹس لے لیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمنٰ کو طلب کرلیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمنٰ کو سوشل میڈیا سروس میں رکاوٹ کی وجوہات پیش کرنے کی ہدایت کردیں ہیں۔کمیٹی نے واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام اور ایکس کی بندش کی وجوہات پیش کرنے کے ساتھ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے اور موبائل سگنلز کمزور ہونے کی بھی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی مدعو کرلیا گیا۔یاد رہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس 21 اگست بروز بدھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
سوشل میڈیاسروس میں تعطل، پی ٹی اے سے جواب طلبی۔۔۔
Facebook Comments