anwar maqsood ke khilaf muqadmay kelikye darkhuast jama

سوشل میڈیا سے کوئی تعلق نہیں، انورمقصود۔۔

مزاح نگار، شاعر ، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منصوب اکاؤنٹ سے خبر دار کردیا۔۔انور مقصود کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں وہ اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتے ہیں کہ میرے نام سے کئی لوگ سیاسی رہنماؤں کے بارے میں مختلف ٹویٹس کر رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ میرے پاس نہ لیپ ٹاپ ہے ، نہ انٹرنیٹ ہے اور نہ ہی کوئی سمارٹ فون ہے ۔انور مقصود نے اپنے ہاتھ میں پکڑا سادہ فون دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس یہ سب سے پرانا ٹیلی فون ہے ، جس میں میسج بھی مشکل سے ہوتا ہے کیونکہ مجھے میسج کرنا نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ میں ان تمام بڑے لوگوں سے معافی چاہتا ہوں جنہیں میری وجہ سے تکلیف ہورہی ہے ، میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں