social media par ghair ikhlaqi mawad se mutaliq report adalat mein jama

سوشل میڈیا رولز کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

اسلام آباد  ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا رولز کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا رولز کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،  دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ہم تو بنیادی طور پر ایک سوال ہی دیکھ سکتے ہیں کہ کیا سوشل میڈیا رولز کسی بھی طورپر آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم تو نہیں ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کچھ عالمی این جی اوز سمجھتی ہیں کہ  یہ بینچ آزادی اظہار رائے کیخلاف ہے ، شفافیت کے پیش نظر اس کیس کو کسی دوسرے بینچ کو بھجوا دیتے ہیں ۔  فریقین کے وکلاء نے بینچ کی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ  روز اول سے کیس کی سماعت آپ کر رہے ہیں ، اب بھی آپ ہی سنیں ، ہمیں آپ پر مکمل اعتماد ہے ۔عدالت نے معاونین کو سوشل میڈیا رولز سے متعلق بریفنگ  جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت تین فروری تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے سوشل میڈیا رولز کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم بھی دیا۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں