pemra ka jhukao malikan ki taraf

سوشل میڈیا رولز معطل کرنے کی استدعا مسترد ۔۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ حکومتی قوانین کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے سوشل میڈیا رولز معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ حکومتی قوانین کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،درخواست گزارنے کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے رولز2020 کوچیلنج کیا ہے ،حکومت آزادی اظہار رائے کو سلب کرناچاہتی ہے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پوری دنیا میں ریگولیشنز ہوتی ہیں ،وکیل درخواست گزارنے کہا کہ حکومتی اقدام آئین سے متصادم ہیں ۔۔۔عدالت نے سوشل میڈیا کے مجوزہ قوانین کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اور دیگر فریقین 14 روز میں جواب جمع کرائیں ۔عدالت نے سوشل میڈیا رولز معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے رولز معطل کرنے کی متفرق درخواست پر بھی فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔واضح رہے کہ درخواست گزارنے درخواست پر فیصلے تک رولز معطل کرنے کی استدعا کی تھی ۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں