iqwam e mutahida arshad sharif qatal case ki tehqeeqaat kare

سوشل میڈیا ریگولیٹ کریں گے، فواد چودھری۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج میڈیا کا سب سے بڑا چیلنج فیک نیوز ہے،رپورٹرز کی ٹریننگ ہونی چاہئے، سوشل میڈیا ریگولیٹ کرینگے،اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ، خبریں پھیلانے کی ٹیکنالوجی بہت زیادہ ہو گئی ہیں، پہلے ادوار میں خبر ملنا مشکل تھا، اب جھوٹی سچی خبر کا فرق کرنا مشکل ہے، بھارتی میڈیا نے مینارپاکستان واقعے کے بعد پاکستانی معاشرے پر تنقید کی، پاکستان کے خلاف دنیا میں غلط تاثر پھیلایا گیا ، ایک ذمہ دار میڈیا ہی آزاد میڈیا ہوتا ہے، اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے عالمی سطح پر قوانین مرتب کرنا ہوں گے، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حال میں پنڈورا لیکس کا معاملہ سامنے آیا تو سوشل میڈیا پر سرکاری ٹی وی کے بینر سے ایک فیک نیوز جاری ہوئی جس میں ایک سیاستدان کے صاحبزادے کی آف شور کمپنیوں کا ذکر کیا گیا، یہ خبر پرائیویٹ میڈیا نے بغیر تصدیق کے چلا دی جو تیزی سے ہر جگہ پہنچی، بھارت نے غیر سیاسی واقعات کو سیاست کے لئے استعمال کیا، 785ویب سائیٹس کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں