social media qoum ko mazeed taqseem kar rha hai

سوشل میڈیا قوم کو مزید تقسیم کررہا ہے، سلیم صافی۔۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ قوم کے خلاف گہری سازش ہورہی ہے،ملک کو درپیش مسائل میں سنگین ترین مسئلہ عدم برداشت یا تشدد کا ہے، ہماری قوم لبرل، سیکولر اور مذہبی انتہاپسندوں میں بٹ رہی ہےکہیں یہ تقسیم لسانی ہے، کہیں معاشرتی ہے تو کہیں مسلکی اور فقہی بنیادوں پر ہورہی ہے، اس تقسیم کے مظاہرے مختلف شکلوں میں تشدد کی صورت میں ہورہے ہیں، اس قوم کے خلاف گہری سازش ہورہی ہے جس کے نتیجے میں تقسیم کی بنیادیں روز بروز گہری ہوتی جارہی ہیں، اب اس میں سوشل میڈیا کا اضافہ ہوگیا ہے جس نے انتشار کو مزید بڑھادیا ہے، جو قوم کومزید تقسیم کررہا ہے اور جو بعض حوالوں سے ڈیجیٹل دہشتگردی کا مرتکب ہورہا ہے اور پوری قوم خصوصاً ہمارے نوجوان اور بچے اس کا شکار ہوتے جارہے ہیں، ہوسکتا ہے یہ سازش بعض غیروں نے شروع کی ہو لیکن بدقسمتی سے گزشتہ 77 برسوں میں ہم خود ہی اس سازش کو دوام دے رہے ہیں،ہم نے اپنا نظام تعلیم ایسا بنادیا ہے جس کے نتیجے میں قوم تقسیم ہورہی ہے۔نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام  ”جرگہ“ میں  میزبان سلیم صافی نے  انگلش میڈیم سکول، سرکاری سکول اور مدرسے کے طالب علموں کو حاصل سہولتیں، نصاب،ہم نصابی سرگرمیوں اور طرز زندگی کا تقابلی جائزہ لینے کے ساتھ ان کے معمولات کا بھی احاطہ کیا جبکہ مختلف معاملات پرا ن کی رائے بھی لی گئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں