vpn ka barhta istemal internet ki sust raftari ka sabab bana

سوشل میڈیا قوانین، پی ٹی اے سے جواب طلبی۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا کے نئے رولز کیخلاف ایک اور درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے اور اس متعلق دائر تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 25 جنوری تک سماعت ملتوی کر دی ہے۔  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سوشل میڈیا رولز کیخلاف اینکر پرسن عنبر رحیم شمسی کی درخواست کی سماعت کی جس میں سوشل میڈیا رولز کی شقوں اور پیکا ایکٹ کی سیکشن 37 ون کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کی جانب سے اسامہ خاور گھمن ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور استدعا کی کہ پی ٹی اے کو غیر قانونی طور پر مختلف ایپس پر پابندی لگانے سے روکا جائے۔ عدالت نے درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور پہلے سے زیر سماعت درخواستوں کیساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں