social media par ghair ikhlaqi mawad se mutaliq report adalat mein jama

سوشل میڈیا قوانین کا معاملہ  اسپیکرقومی اسمبلی کو بھیج دیاگیا۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق حکومت کے سوشل میڈیا قوانین کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ، پاکستان پیپلز پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر کی استدعا پر عدالت نے معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا ۔عدالت میں کیس کی سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر کو روسٹر م پر بلا لیا ، عدالت کا کہنا تھا کہ فرحت اللہ بابر صاحب اب تو آپ کی پارٹی حکومت میں ہے اب قوانین کو صحیح کریں ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا امتحان ہے اپوزیشن میں جن پر اعتراض لگایا اب ان کو ٹھیک کریں،جس پر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ عدالت معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دے، موجودہ حکومت کا بھی امتحان ہوگا فرحت اللہ بابر کے استدعا پر اسلام آباد ہائیکور ٹ نے سوشل میڈیا رولز کا معاملہ سپیکر کو بھیجنے کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ سوال بتا دیں آرڈر میں لکھ دیتے ہیں تا کہ پارلیمان دیکھ لیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں