social media phonr ki aadi nahi

سوشل میڈیا،فون کی عادی نہیں، عروہ حسین۔۔

اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال صرف ضرورت کے تحت کرتی ہیں۔انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے خود کو نہ تو فون اور نہ ہی سوشل میڈیا کا عادی بنایا ہے۔ لیکن وہ صرف کام کی صورت میں دونوں چیزوں کا استعمال کرتی ہیں۔عروہ حسین نے کہا کہ ان کے قریبی دوست بھی ان کی اس عادت سے نالاں ہیں کہ وہ کئی دن تک ان کے میسجیز نہیں دیکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے فون اور سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بھی ان دنوں لوگوں میں ڈپریشن کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ ہے اور اس سے جتنا دور رہا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔ اداکارہ عروہ حسین ان دنوں ڈرامہ سیریل  نیلی زندہ ہے  میں اداکار محب مرزا کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں