social media par toheen amaiz post lagane par 7 afrad ke khilaaf pecaaa muqadmaat darj

سوشل میڈیا پر توہین آمیزپوسٹ لگانے  پر7 افراد کے خلاف پیکامقدمات درج۔۔

سوشل میڈیا پر پاک فوج، اداروں اور سیاسی شخصیات کے خلاف توہین آمیز پوسٹیں لگانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے سات افراد کے خلاف دو مقدمات درج کر لیے۔ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کئے، پہلا شہباز گل،عادل راجہ، وقار ملک، احمد نورانی اور شفیق الرحمان کے خلاف درج کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ تحسین الرحمان کے خلاف درج کیا گیا۔مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ تحسین الرحمان رسول پور جٹاں کا رہائشی ہے جو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ملکی اداروں کے خلاف توہین آمیز پوسٹیں کررہا تھا جبکہ دیگر ملزمان اپنے ایکس اکاؤنٹ اور سوشل میڈیا پر قومی اداروں کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ کررہے تھے۔علاوہ ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں