america ki bari ishtehari companies ke pakistan mein jaali social media accounts band

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد ڈالنے پر دو افراد گرفتار۔۔

  اداروں اور شخصیات کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا مہم چلانے والے ہو جائیں ہوشیار ، حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا ۔”جنگ ” کے مطابق ملکی اداروں اور شخصیات کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا مہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ایف آئی اے نے سوشل میڈیا مہم چلانے والے افراد سے تحقیقات شروع کرتے ہوئے سوشل میڈیا مہم میں شامل افراد سے بیانات لینے کا مرحلہ بھی شروع کر دیا۔دریں اثنا سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا۔ راولپنڈی سے ایف آئی اے نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی سما کے مطابق افواج پاکستان، اداروں اور اہم قومی شخصیات کیخلاف پراپیگنڈا میں ملوث افراد کے حوالے سے ایف آئی اے کی انکوائری جاری تھی۔ جس کے مکمل ہونے کے بعد اب اس رپورٹ کی روشنی میں گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی ٹیموں نے راولپنڈی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان مسلح افواج کے خلاف من گھڑت اور فرضی خبریں پھیلانے میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان میں یاسر عرفات اور عرفان عباس شامل ہیں جنھیں روات اور گوجرخان کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں