social media or propaganda

سوشل میڈیا پر پابندی لگانے پر غورشروع۔۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں بننے والی نئی حکومت نے مبینہ طور پر ملک میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یکسر پابندی عائد کرنے پر غور شروع کر دیا۔  ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ملک کے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایسا کوئی قانون نہیں لائے گی جس سے میڈیا انڈسٹری کو نقصان ہو، تاہم سوشل میڈیا دنیا بھر میں حکومتوں کے لیے بہت مشکلات پیدا کر رہا ہے اور پاکستان میں بھی یہی صورتحال ہے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ”سوشل میڈیا کے اسی منفی کردار کے پیش نظر حکومت پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کے طریقوں پر غور کرے گی۔ “ وزیراعظم نے اس موقع پر سوشل میڈیا کے ذریعے ملکی اداروں پر کی جانے والی غیرضروری تنقید پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف گھٹیا ٹرینڈز چلانے والوں کو متنبہ رہنا چاہیے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں