muzzafargarh ke sahafi dosto ke naam | Adnan Bhatta

سوشل میڈیا مذہبی مواد کیس،وزیراعلیٰ پنجاب کی طلبی۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے قرآن مجید کی مصدقہ اشاعت کو یقینی بنانے،سوشل میڈیا سے غیر مصدقہ قرآنی اور مذہبی مواد ہٹانے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو 8نومبر کو دن 1بجے طلب کرلیا،عدالت نے عدم پیشی پر ڈی جی ایف آئی اے پر سخت اظہار برہمی کیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم بابر بخت قریشی، ڈی پی او جھنگ سمیت دیگر افسران پیش ہوئے، عدالت نے کہا عدالتی حکم پر عمل نہ ہونے پر کیوں نہ آپ کو سزا دے دیں؟عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا یہ ہم سب کا معاملہ ہے،پولیس کا جو حال ہے وہ سب کے سامنے ہے، لا افسر نے کہا کہ عدالت میں رپورٹ جمع کروا دیتے ہیں، عدالت نے کیا ہمیں کسی رپورٹ کی نہیں بلکہ عدالتی حکم پر عمل چاہیئے، کیوں نہ وزیر اعلیٰ کو بلالیں، ان سے پوچھتے ہیں کہ چیف ایگزیکٹو کا اس بارے میں کیا موقف ہے ؟ اگر وہ اس بارے میں کچھ نہیں کرنا چاہتے تو درخواست واپس لے لی جائے،عدالت نے لا افسر کو کہا کہ وہ چیف منسٹر کو پیر کے روز بلا لیں۔درخواستگزار معاویہ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے 5 مارچ 2019 کو غیر مصدقہ مواد سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں