pak turkia sarkari tv par mushtarka nashariat chalane par ittefaq

سوشل میڈیا پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، عطا تارڑ۔۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، اس لیے ہتکِ عزت قانون لانا ضروری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ہتکِ عزت کے کیسز برطانیہ جا کر لڑتے ہیں کیوں کہ انہیں یہاں انصاف کی اُمید نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کسی پر کسی بھی قسم کا الزام لگا دیتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کا دورۂ چین انتہائی کامیاب رہا، پاک چین دوستی ہر دور میں لازوال رہی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان یہ نئے دور کا آغاز ہے۔عطاء تارڑ نے کہا کہ چین کے ساتھ ان سیکٹرز پر بھی بات ہوئی جن پر پہلے کبھی نہیں ہوئی، چین کے صدر نے سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کی بات کی، چین کے دورے میں 32 کاروباری معاہدے ہوئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں