make up artist ka adakara ko legal notice

سوشل میڈیا پر الزامات، اداکارہ  سائبر کرائم پہنچ گئیں۔۔

اداکارہ ثنا جاوید نے معروف شخصیات کی جانب سے منفی روئیے کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔گزشتہ چند دنوں کے دوران ثنا جاوید کے خلاف شوبز انڈسٹری کے متعدد افراد کی جانب سے بدتمیزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے جس پر اب اداکارہ نے  لیگل نوٹس کے ساتھ حل کرنے کا فیصلہ کیا اور مداحوں کو اس کی اطلاع انسٹاگرام پر دی۔ اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے کہا کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں مجھے ہر طرح کے جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں، نفرت انگیز تقریر اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا،  لوگوں کے ایک گروپ کی طرف سے میرے خلاف  سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ایک مہم شروع کی گئی، جس سے ناصرف مجھے بلکہ میرے خاندان کو شدید صدمہ پہنچا ، میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ لوگ کتنے کم عقل ہو سکتے ہیں اور ہر کوئی حقائق جانے بغیر کتنی تیزی سے  باتوں میں آ بھی جاتا ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جہاں تک واقعہ کا تعلق ہے تو ہر کوئی کہانی کا ایک رخ جانتا ہے اور میں اس پر تبصرہ کرنے اور بحث کرنے سے گریز کروں گی، کیونکہ میرے لیے ان واقعات کا تذکرہ کرنا بھی ناگوار اور شرمناک ہے۔ میں اس معاملے کو قانونی طریقے سے نمٹاؤں گی کیونکہ میں اپنے کام سے پیار کرتی ہوں اور  انتہائی احترام دیتی ہوں ۔اداکارہ نے کہا کہ اب یہ معاملہ قانونی حکام کے پاس ہے اور میں لوگوں کے اس گروہ کے خلاف تمام قانونی آپشنز پر عمل کروں گی۔دریں اثنا ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ  عمران ریاض نے بھی سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی کہ اداکارہ ثنا جاوید نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ عمران ریاض نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ثنا جاوید اپنے شوہر عمیر جسوال کے ہمراہ ان کے آفس میں موجود ہیں اور کہا ثنا جاوید نے اپنے شوہر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر اپنی مبینہ ہتک عزت مہم  کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ہیڈ کوارٹر میں باضابطہ طور پر شکایت درج کروائی ہے۔عمران ریاض نے کہا اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، سچ جاننے کے لیے مبینہ افراد کو نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے تمام آن لائن پبلیکیشنز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی نتیجہ آنے تک غیر تصدیق شدہ ہتک آمیز مواد یا پوسٹس شیئر نہ کریں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں