اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے ملک میں انٹرٹینمنٹ کے نام پر بننے والے کانٹینٹ، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔حال ہی میں اداکار فہد مصطفیٰ نے نجی ٹی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پاکستان میں انٹرٹینمنٹ سے متعلق کانٹینٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فہد کا کہنا تھا کہ آج کل ہمارے ملک میں کانٹینٹ نہیں ہے، پیسہ وغیرہ تو آنی جانی چیز ہے لیکن اچھا مواد فراہم کرنا ضروری ہے۔میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ سوشل میڈیا سے بہت سے ٹک ٹاکرز ، انفلوئنسرز جو کانٹینٹ فراہم کرتے ہیں اور ان کی فالوونگ زیادہ ہے، تو ایک دم سے ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کے مدمقابل آجائیں گے، کیا آپ کو یہ قابل قبول ہو گا؟جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ یہ میری میراث تو ہے نہیں نہ ہی یہ مسئلہ ہے ، مسئلہ ان کے خود کے لیے ہے کیونکہ میں تو پروڈیوسر بھی ہوں، میں ان بہت سے لوگوں ملاقات بھی ہو چکی ہے، یہاں ہمارے ملک میں ہر کسی کو کانٹینٹ دینا ہے اور پھر اس معیار کا مواد ہوتا بھی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ہر کوئی اپنی فیملیز کو فروخت کر رہا ہے، ان کا کانٹینٹ کیا ہے؟ فیملیز بیچ رہے ہیں، صبح دوپہر شام کی چیزیں دکھا دو، کچن میں یہ بنالیا، آج امی کے پاؤں پڑ گئے، قبرستان تک کو نہیں چھوڑتے یہ لوگ۔
سوشل میڈیا پر ہرکوئی فیملی بیچ رہا ہے، فہدمصطفیٰ۔۔
Facebook Comments