social media qawaneen mazeed sakht mutnazeh peca act qomi assembly se manzoor

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد،تشہیری مہم کی ہدایت۔۔

لا ہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس کی سماعت پندرہ مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو تحریری سفارشات جمع کرانے کا حکم دیا۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف حافظ عمر نواز ایڈووکیٹ اور عامر ظفر نے راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ، راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ اور دیگر کے ذریعے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے۔ دوران سماعت عدالت عالیہ نے ریمارکس دئیے کہ نوجوان نسل کو بچانے کیلئے باقاعدہ تشہیری مہم کی ضرورت ہے۔سرکار ی وکیل کی طرف سے جمع کرائی گئی سفارشات کو عدالت عالیہ نے نامکمل قرار دیتے ہوئے استفسار کیا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ تشہیر کو روکنے کیلئے اب تک کیا اقدامات کئے گئے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں