chairman ITNA ki tainaati keliye aik maah ki mohlat

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر، ترمیمی ڈرافٹ کی ہدایت۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادکی تشہیر کے کیس میں پی ٹی اے کو موجودہ قوانین اور ترمیمی ڈرافٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔۔عدالت نے کہا ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ پی ٹی اے رولز میں گستاخانہ مواد کی تشہیر کی روک تھام کا کیا کوئی حل موجود ہے ، عدالت کے استفسارپرپی ٹی اے کے وکیل نے کہا بھارت اور بنگلہ دیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے دفاتر اور مجاز افسر ہمارے ممالک میں مقرر کریں ،ورنہ انہیں اپنے ملک میں بند کر دیں گے ،عدالت نے بھارت اور بنگلہ دیش کے سوشل میڈیاسے متعلق قوانین بھی پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہم پی ٹی اے رولز اور بھارت و بنگلہ دیش کے قوانین کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کی روک تھام کیلئے کیا اقدامات کرنے ہیں۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ توہین رسالت کے کیسز میں لوگوں کی دادرسی نہیں کررہا،جوانکوائری ایک گھنٹے میں ہو سکتی ہے اس میں دو دو سال لگائے جارہے ہیں،ایف آئی اے نے بھی پولیس کی طرح ہی کام کرنا ہے تواسے بند کر دیں،اس پٹیشن کا ہم ایسا فیصلہ دیں گے کہ دوبارہ یہ معاملہ عدالت عالیہ کے سامنے لانے کی ضرورت پیش نہ آئے ۔مزید سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں