لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف کیس کی سماعت 18نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی کو مزید عدالتی معاونت کیلئے جمعہ کو دوبارہ طلب کر لیاہے،پی ٹی اے حکام نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کیلئے ممکنہ اقدامات کے متعلق رپورٹ پیش کردی ہے، وفاقی وزارت قانون کے نمائندے کو توہین رسالت کے متعلق دفعہ کو پیکا قانون میں موثر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی،دوران سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے حوالے سے صورتحال خطرناک ہو چکی ہے پانی ہمارے گلے تک آچکا ہے لیکن افسوس کہ ہمیں معاملے کی نزاکت وحساسیت کا اب تک صحیح ادراک نہیں،تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے دفعہ 295 سی بنانے میں بہت محنت ہوئی،مسلمانوں کی بڑی قربانیوں کے بعد پارلیمنٹ نے ختم نبوتؐ اور ناموسِ رسالت ؐکے تحفظ کیلئے قانون سازی کی۔دریں اثنالاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف کیس کی سماعت کی ریکارڈنگ کرنیوالے وکیل کو کورٹ سیکورٹی سٹاف نے پکڑ لیا، عزیزالرحمٰن وقاص ایڈووکیٹ کو عدالتی کارروائی کی ریکارڈنگ کرتے ہوئے سٹاف نے پکڑ ا اور موبائل فون قبضے میں لے لیا، عدالتی حکم پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالرؤوف نے موبائل چیک کرکے پورٹ دی کہ موبائل میں آج کی عدالتی کاروائی کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے یہ شخص عظمت اللہ چوہدری نامی شخص کو واٹس ایپ پر کاروائی کے متعلق آگاہ کررہا تھا اس نے اپنے موبائل فون میں روسٹرم پر کھڑے پٹیشنر اور انکے وکلاء وغیرہ کی تصاویر بھی بنائی ہیں، جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عزیزالرحمٰن وقاص کو روسٹرم پر طلب کر کے استفسار کیا کہ آپ کیوں عدالتی کاروائی کی ریکارڈنگ کررہے ہیں آپ کو کس نے ریکارڈنگ کیلئے بھیجا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ عدالتی کاروائی کی ریکارڈنگ نہیں کررہا تھا ذاتی معلومات کیلئے عدالت آیا جسٹس چوہدری عبدالعزیز سخت سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بتاؤ یہ حرکت کیوں کی ۔
سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیر،آئی ٹی ماہر طلب۔۔
Facebook Comments