america ki bari ishtehari companies ke pakistan mein jaali social media accounts band

سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد،معاشرے کی تباہی کا سبب۔۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد ہمارے معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہا ہے، پی ٹی اے اس معاملے کی کڑی نگرانی کرے۔سندھ ہائی کورٹ نے انٹرنیٹ اور سوشل ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی مواد روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت 14اپریل تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے رو برو انٹرنیٹ اور سوشل ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی مواد روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی اے کی جانب سے جواب جمع کرادیا۔ پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ اب تک 24ایسی ویب سائٹس سے موجود فحش مواد کو ہٹایا گیا ہے۔ مزید کام جاری ہے جلد ہرقسم کا غیر اخلاقی مواد ہٹادیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں