fake news phelane par sahafi samet 16 afrad ke khilaaf muqadmaat darj

سوشل میڈیا پر فالوورز کیسے بڑھائیں؟؟

تحریر: شمعون عرشمان۔۔

آج کے جدید دور میں انٹر نیٹ تقریبا ہر گھر میں پہنچ چکا ہے ، جو نہ صرف دنیا بھر کے حالات سے ہمیں باخبر رکھتا ہے، بلکہ دیکھاجائے تو یہ کیریئر کے بہترین آپشن کے طور پربھی سامنے آیا ہے۔ کیونکہ اس کے اندر کیرئر کی ایک وسیع دنیا ہےاور ایسے کئی مواقع دستیاب ہیں ،جو آپ کے لیے ترقی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔انٹر نیٹ میں خصوصی طور پر انسٹاگرام نےلوگوں کو اچھا خاصا اپنی طرف متوجہ کیا ہوا ہے۔ جہاں لوگ اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور ہنر کے ذریعے پیسہ اور شہرت دونوں کما سکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو اپنا اکاونٹ بناتے وقت چند باتوں کا خیال رکھیں۔ انسٹاگرام اکاونٹ کے صارف کا نام ایسا ہونا چاہیے، جو لوگوں پر اچھا تاثر چھوڑے اور یہ صارف دوست ہو یعنی اسے تلاش کرنے میں کوئی مشکل نہ ہو اور اسے آسانی سے تلاش کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ آپ کا اکاونٹ اگر تخلیق کار یا بزنس اکاونٹ ہوتو زیادہ بہتر ہے، کیونکہ پرائیویٹ اکاونٹ کا مواد صرف چند لوگوں تک محدود رہے گا۔ اسی طرح اپنی پروفائل پکچر کوبھی اصلی رکھیں۔

  1. معیاری مواد تخلیق کریں:

ایسی پوسٹس بنائیں جو لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں، جیسے کہ معلوماتی، مزاحیہ، یا متاثر کن مواد۔

تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کریں، کیونکہ یہ زیادہ دلکش ہوتے ہیں۔

  1. مستقل مزاجی برقرار رکھیں:

روزانہ یا باقاعدگی سے پوسٹ کریں تاکہ لوگ آپ کو بھول نہ جائیں۔

پوسٹنگ کے وقت کا خیال رکھیں، جیسے کہ صبح یا شام کے وقت جب لوگ زیادہ فعال ہوتے ہیں۔

  1. ہیش ٹیگز کا استعمال کریں:

متعلقہ ہیش ٹیگز کا استعمال کریں تاکہ آپ کی پوسٹس زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔

کچھ مشہور ہیش ٹیگز کو اپنی پوسٹس میں شامل کریں، لیکن ضرورت سے زیادہ نہ کریں۔

  1. اپنے ناظرین کے ساتھ جڑیں:

اپنی پوسٹس کے تبصروں کا جواب دیں اور لوگوں کے ساتھ گفتگو کریں۔

لائیو سیشنز کریں یا کہانیوں (Stories) میں سوالات پوچھیں تاکہ لوگوں کو شامل محسوس ہو۔

  1. کولیبوریشن کریں:

دوسرے مشہور صارفین یا برانڈز کے ساتھ مل کر کام کریں۔

مہمان پوسٹس یا شراکت داروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ آپ کا مواد زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔

  1. رعایت یا مقابلے کا اہتمام کریں:

اپنے ناظرین کے لیے کوئی انعامی مقابلہ رکھیں یا رعایت دیں تاکہ زیادہ لوگ آپ کو فالو کریں۔

اس طرح کے مقابلے یا رعایت کو شیئر کرنے کے لیے کہیں تاکہ آپ کے فالوورز بڑھ سکیں۔

  1. ٹریندنگ موضوعات پر پوسٹ کریں:

جو موضوعات یا خبریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں، ان پر مواد تیار کریں۔

اس سے آپ کی پوسٹس وائرل ہو سکتی ہیں اور نئے فالوورز کی توجہ حاصل ہو سکتی ہے۔

  1. پلیٹ فارم کے الگورتھم کو سمجھیں:

جانیں کہ آپ جس پلیٹ فارم پر ہیں، اس کا الگورتھم کیسے کام کرتا ہے۔

مثلاً، انسٹاگرام پر زیادہ لائکس اور کمینٹس والی پوسٹس کو زیادہ پروموٹ کیا جاتا ہے۔

  1. اشتہارات کا استعمال:

اگر ممکن ہو تو، اپنے مواد کو پروموٹ کرنے کے لیے پیڈ اشتہارات کا استعمال کریں۔

اس سے آپ کا مواد زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے گا۔

  1. صبر کریں:

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے میں وقت لگ سکتا ہے، اس لیے صبر کریں اور مستقل مزاجی سے کام کریں۔

مواد کے معیار کا خیال رکھیں

انسٹاگرام پر وائرل ہونے کے لیے مواد بہت اہم ہے۔ آپ کا مواد جتنا اچھا ہوگا ،وہ اتنی ہی جلد اور زیادہ صارف کی توجہ حاصل کرے گا۔ اور اگر آپ کے مواد نے صارف کی توجہ حاصل کرلی تو وہ اس کے بعد آپ کو فالو کریں گے۔ اس لیے مواد کے معیار اور مقدار دونوں کا خیال رکھا جائے۔ کوشش کریں کہ ایسا مواد پوسٹ کریں ، جو صارف کی ضروریات کو پورا کر رہا ہو ، خواہ تفریح کی صورت میں ہو یا صرف انفارم کررہا ہو۔ اسی طرح انسٹاگرام پر بہت سے ٹرینڈ وائرل ہوتے رہتے ہیں انہیں سامنے رکھ کر روازانہ ویڈیوز پوسٹ کرتے رہیں۔

صحیح ہیش ٹیگ کا انتخاب بھی معنی رکھتا ہے

کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ مواد اچھا ہونے کے باوجود لوگوں تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ ایسی صورت میں آپ کو چاہیے کہ یہ غور کریں کی کہیں آپ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا تو نہیں بھول گئے یا پھر غلط ہیش ٹیگ منتخب کرلیا ہو۔ ویڈیو پوسٹ کرتے وقت ہمیشہ صحیح ہیش ٹیگ کا انتخاب کریں۔ اگر ویڈیو کا تعلق شوبز سے ہوتو تو پھراس سے ملتے جلتے ہیش ٹیگ لگائیں ، اور اگر کسی وائرل ٹرینڈ کے متعلق ہو تو اس کا ہیش ٹیگ لازما شامل کریں۔

درست وقت کاہونا ضروری ہے

اگر آپ اپنے فالوورز کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں تو درست وقت پر تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کرنا بہت ٖضروری ہے۔ اس کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ اپنے پروفیشنل ڈیش بورڈ یا بزنس اکاونٹ پر جاکر چیک کریں۔ فالوورزز کے آپشن پر جاکر چیک کریں کہ صارفین کی زیادہ تعداد کس وقت ایکٹیو ہے اور اسی وقت اپنی تصاویر اور ریلز پوسٹ کرنا شروع کردیں۔ناس طرح آپ کے فالوورز کی تعداد بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔

ان ٹپس پر عمل کرکے آپ سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور فالوورز کی تعداد بڑھا سکتے ہیں۔(شمعون عرشمان)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں