judicial commission par koi aetraz nahi | Rana Sana Ullah

سوشل میڈیا پر کنٹرول ضروری ہے، رانا ثنااللہ۔۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق ایف آئی اے کے قانون میں تبدیلی پر صحافی برداری ودیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے اور اگر بل کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگے گی تو حکومت بل کو واپس لے گی۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہے جس کو کنٹرول کرنا چاہیے، سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے نجی زندگی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہیہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اندیشہ ہے کہ آزادی اظہار رائے کو نقصان نہ پہنچے، اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے میڈیا اور صحافتی تنظیمیں ہماری رہنمائی کرے۔سوشل میڈیا اختیارات میں منتقلی حکومت لارہی ہے یا کوئی اور لارہا ہے؟ سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بل تو پارلیمنٹ میں آخر میں حکومت لارہی ہے، سوشل میڈیا سے متعلق ایف آئی اے کو اختیارات منتقلی پر مباحثہ ہوگا۔ایک بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی نجی زندگی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اندیشہ ہےآزادی اظہار رائے کو نقصان نہ پہنچے، آزادی اظہار رائے برقرار رکھتے ہوئے میڈیا، صحافتی تنظیمیں رہنمائی کریں۔وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا سے متعلق صحافی برادری سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔رانا ثنا اللّٰہ نے سوشل میڈیا سے متعلق ترامیم پر دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں