america ki bari ishtehari companies ke pakistan mein jaali social media accounts band

سوشل میڈیا پر کنٹرول کیلئے پیکاایکٹ قانون تیار۔۔

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے پیکا ایکٹ 2016 کے کئی سیکشنز اور شقیں تبدیل کرتے ہوئے مختلف جرائم کی سزاؤں میں اضافہ تجویز کرتے ہوئے ترامیم کے مسودے کو حتمی شکل دیدی ہے۔۔ ذرائع کے مطابق پیکاایکٹ 2024میں 4نئے سیکشنزاور درجن سے زائد شقوں کا اضافہ کیا گیا ہےاور مختلف جرائم ناقابل ضمانت قرار دیدیئے گئے ہیں،حکومت نے اس پر مزید غور کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔۔رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں کمیٹی ترامیم پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیگی، اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد ترمیمی مسودہ منظوری کیلئے جلد پارلیمان میں پیش کیاجائیگا۔۔ذرائع کے مطابق نئے مجوزہ پیکا قانون میں سائبر ٹیررازم سے متعلق ایک خصوصی سیکشن مختص کردیا گیا، سائبرٹیررازم کی تعریف بھی تبدیل کردی گئی ہے۔۔حکومت ،عوام کے کسی طبقے ، برادری یا فرقے میں خوف یا عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنا سائبر ٹیررازم کہلائے گا،معاشرے میں خوف یا عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنا بھی سائبرٹیررازم تصور ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں