fake news phelane par sahafi samet 16 afrad ke khilaaf muqadmaat darj

سوشل میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق تیار۔۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 کیلیے سوشل میڈیا سے متعلق ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔الیکشن کمیشن سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات کیلیے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو بھی کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں اور ان سے بیان حلفی لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے، ان کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جائزہ لینے کی اجازت ہوگی تاہم وہ کسی سیاسی جماعت کیلیے ووٹ نہیں مانگ سکیں گے۔علاوہ ازیں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ووٹر پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کریں گے، ان کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر فوٹیج بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کیے تھے جن میں موبائل فون پر پابندی سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔مراسلے کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو ہوں گے جس دوران پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح پریذائیڈنگ افسر کے علاوہ تمام انتخابی عملہ موبائل فون بند رکھے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں