SHO media facilitation center ka iftetah

سوشل میڈیا کیلئے قواعد و ضوابط ضروری ہیں، عطا تارڑ۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج جس کے پاس موبائل ہے وہ وی لاگر اور یوٹیوبر بن جاتا ہے ، سوشل میڈیا کیلئے قواعد و ضوابط ضروری ہیں،جب بھی اس کے لئے کوئی اقدام ہوتا ہے تو یہ کہا جاتا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن لگنے لگی ہے، اس کیلئے کوئی نہ کوئی ایسی باڈی بنانی پڑے گی تاکہ انہیں ایڈیٹوریل کنٹرول کے اندر لایا جائے۔ وہ سینئر صحافی، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر اخلاق باجوہ مرحوم کے گھر جا کر اہلخانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اخلاق باجوہ کے ساتھ اچھے برے وقتوں کا ساتھ رہا ، وہ ایک فرض شناس اور دیانتدار صحافی تھے ، ان کا پورا کیرئیر دیکھا جائے تو انہوں نے فرض شناسی اور انتہائی ایمانداری سے گزارا ، انہیں ہمیشہ دوسروں کی مشکل میں آگے بڑھ کر مدد کرتے دیکھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں