social media or azadi izhar mein tawazun

سوشل میڈیا کیلئے جے آئی ٹی بنادی گئی۔۔

سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے ملک میں افراتفری اور بے نظمی پھیلانے والوں کے خلاف تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ملزمان کی نشاندہی کرے گی جس کے بعد ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کنوینر ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ڈائریکٹر کاؤنٹر ٹیرر ازم ونگ ایف آئی اے، ڈی آئی جی انسویسٹی گیشن اسلام آباد پولیس اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد پولیس جے آئی ٹی کے ممبران ہوں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں