social media par ghair ikhlaqi mawad se mutaliq report adalat mein jama

سوشل میڈیا کے ذریعہ گیارہ ارب کا فراڈ،نیب نے وارنٹ جاری کردیئے۔۔

سوشل میڈیا کے ذریعے11ارب کا فراڈ، نیب نے وارنٹ جاری کردیئے،ملزم سیف الرحمن نےبی فار یو کیس میں عدالت سے عبوری ضمانت میں 11اگست تک توسیع کروالی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملزم سیف الرحمن کے کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامر فاروق نے کی، ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل سردار مظفر نے عدالت سے استدعا کی کہ سیف الرحمن کی درخواست ضمانت خارج کردی جائے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ نیب کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہے جس میں 11 ارب روپے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے اکٹھے کئے گئے جس کے بعد ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنی کو جرمانہ عائد ہوا، نیب کے تفتیشی افسر جمیل الرحمن بھی اصل ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے، سردار مظفر نے کہا کہ نہ ہی ان کا کوئی فزیکل بزنس ہے نہ ہی اسٹیٹ بینک ریگولیشن کے تحت لائسنس ہے، اس وقت تک لوگوں کے اربوں ر رپے ہڑپ کرچکے ہیں اور 40 پراپرٹیز اپنے اور بچوں کے نام پر خریدی گئی ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں