کراچی کے علاقے ملیر کے ایس پی سنگھار ملک کا کہنا ہے کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے۔۔لیکن سوشل میڈیا صحافت، صحافت پر بدنما داغ ہے جس کی وجہ سے صحافت کے شعبہ سے منسلک افراد کی حق تلفی ہو رہی ہے، سوشل میڈیا صحافی ملک وقوم کے دشمن اور ہمارے معاشرے کے ناسور ہیں، صحافت کی الف اور ب سے ناآشنا اور اردو لکھنے پڑھنے سے قاصر افراد سوشل میڈیا پر اپنے اپنے گروپ بنا کر معزز شہریوں کی عزت و نفس مجروح اور سرکاری ملازمین کے فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں اور چند نوٹوں کی خاطر فرشتوں کو شیطان اور شیطان کو فرشتہ ثابت کر کے ضمیر فروشی کر رہے ہیں۔ایس پی ملیر کا کہناہے کہ سوشل میڈیا صحافی جرائم پیشہ عناصر کی سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہے ہیں۔ جعلی ناموں سے اخبارات کے ناموں سے لوح بنا کر نیچے خبر لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں جو اخبارات شائع تک نہیں ہوتے ان کے ناموں سے روزانہ خبریں سوشل میڈیا پر چلا کر حقدار اور فرض شناس صحافیوں کی حق تلفی اور صحافت کے وقار کو مجروح کرنے کی سازشوں پر عمل پیرا ہیں۔ایس پی ملیر نے سوشل میڈیا پر صحافت کے نام پر بلیک میلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث نام نہاد صحافیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان کیا ہے۔۔۔
