نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے گریٹر اقبال پارک میں لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے تفتیش کے ذریعے حقائق سامنے لائیں۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ مفاد پرست ٹولہ نوجوان نسل کو گمراہ کر کے اسلام اور ملک کے خلاف تیار کر رہا ہے، سستی شہرت کی خاطر بے ہودہ ویڈیو کلپس تیار کرکے سوشل میڈیا کے ذریعے کمانے کا جنون اور دوڑ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اب حکومت چند افسران کو معطل کرکے اپنی جان نہیں چھڑا سکتی ، ہمیں اخلاقی اقدار نوجوان نسل کو بتانا ہوں گی۔ اور سوشل میڈیا کے لیے اپنا ضابطہ اخلاق بھی تیار کرنا ہوگا۔

Facebook Comments