لاہور لٹریری فیسٹیول کے آخری دن گفتگو کرتے ہوئے ظفر صدیقی نے کہا کہ سوشل میڈیا کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے ، اچھے کام بھی ہوئے لیکن معاشرے میں انتشار پھیلانے میں اس کا ہاتھ بھی ہے۔ صحافی منیزے جہانگیر مین اسٹریم الیکٹرانک میڈیا پر 90 سیکنڈ کا ڈیلے ٹائم رکھوا کر ایک کوآرڈینٹر کو پابند کیا گیا ۔ سینئر صحافی عارف نظامی ، مریم چوہدری،عارفہ سیدہ، وجاہت مسعود، اصغر ندیم سید نے بھی آخری روز خطاب کیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں 8؍ واں لاہور لٹریری فیسٹیول ختم ہوگیا۔ ’’ڈیجیٹل میڈیا بمقابلہ پرنٹ میڈیا‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا صحافیوں کیلئے سوشل میڈیا لازمی ٹول بن گیا ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری نےکہا تھاہمیں پرنٹ میڈیا کی ضرورت نہیں ۔ ظفر صدیقی نے کہا کہ سوشل میڈیا کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے اس نے اچھے کام بھی کئے ہیں لیکن معاشرے میں انتشار پھیلانے میں اس کا ہاتھ بھی ہے۔ لوگ تبدیلی اور جدیدیت کو آسانی سے نہیں اپناتے، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے اور نئی گائیڈ لائنز دے۔
سوشل میڈیا کا جن بوتل سے باہر آچکا۔۔
Facebook Comments