vpn ka barhta istemal internet ki sust raftari ka sabab bana

سوشل میڈیا گستاخانہ مواد کیس،چیئرمین پی ٹی اے طلب۔۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سوشل میڈیاپر موجود گستاخانہ مواد کے خلاف کیس میں پی ٹی اے کے عارضی چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔عدالت عالیہ نے وزیر اعظم کی طرف سے وکی پیڈیا ویب سائیٹ کھولنے کے حکم پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ایک طرف تو سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرمذمت کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب وکی پیڈیاجس پر توہین آمیز مواد موجود ہے کو بھی کھولنےکےاحکامات دےرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف کیس کی سماعت کے موقع پردرخواست گزار حافظ عمرنواز کے وکلا راؤ عبدالرحیم، راجہ عمران خلیل ،یسران افتخار ایڈووکیٹ کے علاوہ ایف آئی اے،پی ٹی اے اور دیگر اداروں کے نمائندے پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کی جانب سےعدالت کوآگاہ کیاگیاکہ ایف آئی اےمیں کنٹریکٹ پرتعینات افسران وملازمین کے کنٹریکٹ کی میعاد میں ایک سال کااضافہ کردیا گیاہے میعادکی مدت بڑھانے سے گستاخانہ موادکیسز بارےایک بڑی رکاوٹ دورہوگئی ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں