social media ghar tabah kar rha hai

سوشل میڈیا گھر تباہ کررہا ہے، محسن حیدر۔۔

اداکار محسن عباس حیدر کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا زندگیوں کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔حال ہی میں اداکار محسن عباس حیدر ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ محسن عباس حیدر نے کہا کہ “سوشل میڈیا  جعلی ہے، یہ سب جھوٹ پر مبنی ہے اور سوشل میڈیا نے بہت سے گھر اور زندگیاں تباہ کر دی ہیں کیونکہ لوگ ان کے جعلی پہلو دکھا رہے ہیں، انہوں نے خوبصورتی کے جعلی معیار بنا رکھے ہیں، وہ جعلی طرز زندگی کی تصویر کشی کر رہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے”۔محسن عباس حیدر نے کہا کہ “اس منظر کشی کی وجہ سے لوگوں کے گھر تباہ ہورہے ہیں،لوگ ہمیشہ سوشل میڈیا پر اپنا پرفیکٹ اور اچھا پہلو دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، اگر لوگ سوشل میڈیا پر اپنی اصل زندگی کو دکھادیں تو اس سےعوام کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا”۔واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کو 2019 میں اپنی سابقہ اہلیہ کی جانب سے گھریلو تشدد جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں