بھارتی سوشل میڈیا جرنلزم ایوارڈ پاکستانی لے اڑا

بھارت کا ’سوشل میڈیا جرنلزم ایوارڈ‘ پاکستانی نوجوان انس سلیم  نے اپنے نام کر لیا۔بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں’میڈیا فار ایمپاورمنٹ 2019 ایوارڈ‘ کے نام سے میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی نوجوان انس سلیم کو پاکستان کے مثبت چہرے کی بہترین منظر کشی کرنے پر پہلا انعام دیا گیا۔انس نے اپنی انسٹاگرام میں ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پروجیکٹ ’ایوری ڈے پاکستان‘ پر ’سوشل میڈیا ایمپاورمنٹ‘ ایوارڈ دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان ایوارڈز میں جنوبی ایشیاء سے 180سے زائد نامزدگیاں ہوئیں جس میں سے اُن کے پروجیکٹ کو اول انعام دیا گیا۔انہوں نے اپنے پروجیکٹ ’ایوری ڈے پاکستان‘ کے متعلق تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں اس پروجیکٹ کا آغاز فروری 2018 میں کیا اور اپنے انسٹاگرام پروجیکٹ میں تصاویر کے ذریعے پاکستان سے متعلق منفی خیالات کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

Social media for Empowerment award 2019
Social media for Empowerment award 2019
How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں