social media par ghair ikhlaqi mawad se mutaliq report adalat mein jama

سوشل میڈیا کمپنیوں کی کاروبار بند کرنے کی دھمکی۔۔۔

سوشل میڈیا کمپنیوں گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر نے پاکستانی قوانین ماننے سے انکار کرتے ہوئے کاروبار بند کرنے کی دھمکی دیدی۔دوسر ی جانب حکومت نے سوشل میڈیا رولز پر مشاورت کیلئے کمیٹی بنادی، پی ٹی اے کے چیئرمین عامر عظیم چیئرمین ہونگے۔تفصیلات کےمطابق ایشیائی انٹرنیٹ کولیش گروپ نے سوشل میڈیا ریگولیشن کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو خط لکھ دیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیاسےمتعلق نئےقوانین پرعمل اےآئی سی کیلئے مشکل ہے، گوگل، فیس بک اورٹوئٹر سروس بند ہونے سے 70 ملین صارفین متاثر ہوں گے، ان قوانین سے عام صارف اور کاروباری حضرات بھی متاثر ہوں گے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ان کی عوامی بغاوت ، مقامی شہری آزادیوں سے متعلق مقدمات نے حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا، قانون موجود رہے گا لیکن پاکستانی حکام نے رواں ہفتے قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے اور ٹیکنالوجی کمپنیوں اور سول سوسائٹی کے تمام متعلقہ طبقات کے ساتھ ایک وسیع البنیاد مشاورتی عمل شروع کرنے کا وعدہ کیا۔ سوشل میڈیا کی بڑی کمپنیوں نے دھمکی پاکستان کے نئے مجوزہ سوشل میڈیا قوانین کی وجہ سے دی ہے اوراس حوالے سے ایشیائی انٹرنیٹ کولیش گروپ (اے آئی سی جی) نے مجوزہ سوشل میڈیا ریگولیش کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق  ایشیائی انٹرنیٹ کولیش گروپ نے خط میں کہا ہے پاکستان میں سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین پرعمل اے آئی سی کیلئے مشکل ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں گوگل، فیس بک اور ٹوئیٹر سروس بند ہونے سے 70 ملین صارفین متاثر ہوں گے۔ ان قوانین سےعام صارف اور کاروباری حضرات بھی متاثر ہوں گے۔خط میں کہا گیا ہے کہ نئے قوانین کے تحت پاکستان میں سروسز جاری رکھنا بہت مشکل ہے۔خیال رہے کہ ایشیائی انٹرنیٹ کولیش گروپ فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر ایشیائی انٹرنیٹ کولیش گروپ کا حصہ ہیں، سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ قوانین پر مشاورت کے لیے وفاقی حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں