سوشل میڈیا انفلوئنسر المعروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے سوشل میڈیا کمیونٹی اور کانٹینٹ کریئٹرز کو منافق قرار دے دیا۔کنول آفتاب نے رجب بٹ کی گرفتاری کے معاملے پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر منافق لوگوں کی بھرمار ہے جو ساتھ دینے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن کبھی مشکل وقت میں کھڑے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ رجب بٹ کے معاملے پر جب سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی تو لاکھوں لوگوں میں سے صرف دو فیصد یعنی چند نے اُس اسٹوری کو شیئر کیا جبکہ باقی منافقین خاموش رہے اور مزے لیتے رہے۔کنول کے مطابق لوگ فون کر کے ہمدردی اور اپنے تعاون کا اظہار کررہے تھے مگر وہ لوگ سب سے بڑے منافق ہیں جو مشکل وقت میں کبھی نہیں کھڑے ہوتے۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ ہر شعبے میں جب مشکل وقت آتا ہے تو سب ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں مگر سوشل میڈیا اس قدر گھٹیا دنیا ہے کہ یہاں کے لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ الٹا مزے لیتے ہیں۔کنول آفتاب کا کہنا ہے کہ ہم ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز اسی لیے کامیاب نہیں ہیں کہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے بجائے ٹانگیں کھینچتے ہیں اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بہت دوست ہیں مگر یہاں کوئی کسی کا سگا نہیں ہے، سو فیصد دوستوں میں سے صرف چند نے کال کر کے حالت دریافت کی ہے، باقی سب خاموش بیٹھے ہیں، کال کر کے مدد کے لیے پیشکش کر دینا بہت آسان ہوتا ہے اور اصلی معنوں میں مدد کوئی نہیں کرتا ہے۔کنول آفتاب نے کہا ہے کہ جب کوئی پھنس جاتا ہے تو سب ٹک ٹاکر چسکے لینے کے لیے کال کرتے ہیں، ایک دوسرے کا تماشا دیکھتے ہیں، مدد کوئی نہیں کرتا ہے، بس کال کر کے کہہ دیتے ہیں کہ مدد کی ضرورت ہو تو بتانا، کہاں ہے مدد، کہاں ہیں آپ لوگ، مدد کی ضرورت ہے تو کوئی دوست نہیں ہے۔