معروف اداکار طلعت حسین کا کہنا ہے کہ ۔۔اچھا ڈراما پی ٹی وی کے زمانے میں ہوتا تھا۔اس دورمیں ایک ٹیلی وژن تھا اوردس پندرہ لکھاری تھے،وہ بھی اعلی درجے کے۔اب ہمارے پاس پچاس کے قریب چینلز ہیں اور لکھاری نہیں ہیں۔وہی نپی تلی کہانیاں ہیں ،ساس بہو کے جھگڑوں پر کہانیاں لکھی جارہی ہیں۔یعنی اب وہ ڈراما نظر نہیں آرہا جیسا کہ اسے ہونا چاہیے تھا۔اس کی بہتری اور معیار کو بڑھانے کے لیے ہمیں اس کی اصل روح کے مطابق کام کرنا ہوگا،کیوں کہ آرٹ کی ہر قسم پیسہ بنانے کے لیے نہیں ہوتی۔یہ تبدیلی بتدریج آئے گی۔امید ہے کہ اگلے برس دیگر شعبوں کی طرح ڈراما اور تھیٹر بھی اپنی اصل روح کے مطابق معاشرے کا حصہ بنیں۔
Facebook Comments