adakaara sarwat gillani ka larkion ko bold hone ka mashwara

اسکن انجکشن لگواتی ہوں، معروف اداکارہ کا اعتراف۔۔

شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ میرے شوہر پلاسٹک سرجن ہیں، اِسکن انجیکشن لگاتی ہوں مگر ہر روز نہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ثروت گیلانی نے کہا کہ روم ٹور پر شوہر کے ساتھ تصویر پر اُن کے خلاف سوشل میڈیا پر بہت تنقید کی گئی،دورے سے واپسی پر انھوں نے بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کے ساتھ تصویر کیا لی اُن کی حب الوطنی پر ہی سوالات اُٹھا دیئے گئے جس پر بہت دکھ ہوا، وہ پاکستان سے بہت محبت کرتی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ چند روز قبل اپنے شوہر کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے روم گئی تھیں جہاں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر لگائی تھی جس میں وہ انہیں بوسہ دے رہی تھیں، تصویر لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر ناقدین نے ثروت پر خوب تنقید کی تھی۔صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد اداکارہ بھی چُپ نہیں رہی تھیں اور انہوں نے بھی ناقدین کو سخت الفاظ میں جواب دیا تھا۔ثروت گیلانی نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘صرف اس لیے کہ ہم مشہور شخصیات کچھ نہیں کہتے، اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ آپ کو کچھ بھی کہنے کا حق حاصل ہے، اب وہ وقت آگیا ہے کہ چُپ کرایا جائے‘۔

How to Write for Imran Junior website9
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں